ETV Bharat / state

Telangana Weather Updates تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر حیدرآباد کے راجندرنگر علاقہ میں درجہ حرارت 15.2 ڈگری سلسیس درج کیا گیا جب کہ رام چندراپورم اور پٹن چیرو میں بھی درجہ حرارت 15.2 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ Temperature in Hyderabad

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ
تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ
author img

By

Published : Nov 16, 2022, 12:26 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے جب کہ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں آئندہ تین دنوں کے دوران سردی کی لہر میں مزید کمی ہوگی۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے یہ بات بتائی۔ اس عرصہ کے دوران کہرہ کی بھی توقع کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یلو وارننگ جاری کی اور کہا کہ الوال، قطب اللہ پور اور مشیرآباد کے ماسوا دیگر تمام علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت گھٹ کر 14 ڈگری سے کم ہو جائے گا۔ شہر حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 16.8 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ Cold Wave in Telangana

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر حیدرآباد کے راجندرنگر علاقہ میں درجہ حرارت 15.2 ڈگری سلسیس درج کیا گیا جبکہ رام چندراپورم اور پٹن چیرو میں بھی درجہ حرارت 15.2 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔اسی دوران گاجوولارامامم میں درجہ حرارت 15.8ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ منچریال، کومرم بھیم آصف آباد اورسنگاریڈی میں سردی کی لہر کے سلسلہ میں آرینج الرٹ جاری کیاگیا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں شدت کا امکان ہے۔ درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں کئی علاقوں میں صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کہر کی گھنی چادر دیکھی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں۔ ملک کے شمالی حصوں سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ دسمبر میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکسی کی ضرورت ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.