حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس مقننہ پارٹی کا اجلاس 5 اکتوبر کو وجئے دشمی کے دن پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقد کیا جائے گا۔ بتایاجاتا ہے کہ اس موقع پر پارٹی سربراہ و وزیراعلی کے چندرشیکھر راو اپنی قومی جماعت کا اعلان کریں گے۔
مطابق قومی جماعت کے اعلان کے لئے وقت 1.19 منٹ دوپہر دیاگیا ہے۔ ان کی نئی قومی جماعت کا نام بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) ہوگا۔ اس اجلاس کے بعد پارٹی کے کوارڈی نیٹرس کے ناموں کا انکشاف کیا جائے گا۔ کے سی آر نے قبل ازیں ہم خیال جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ سمجھاجاتا ہے کہ پارٹی کے ایجنڈہ میں ملک کے تمام کسانوں کو مفت بجلی کی فراہمی، تلنگانہ میں عمل کی جارہی اسکیمز رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ کی ملک گیر توسیع بھی شامل ہے۔
امکان ہے کہ چندر شیکھر راؤ 5 اکتوبر کو دوپہر 1 بجے تلنگانہ بھون میں نیشنل پارٹی کا اعلان کریں گے۔ تاہم، پارٹی کی طرف سے شروع کی جانے والی قومی پارٹی کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں ہے- بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) کے آغاز کے فوراً بعد 5 اکتوبر کو نئی پارٹی کے لیے قومی رابطہ کاروں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Modi Visit to Gujarat پی ایم مودی آج سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہوں گے
ایک اور اطلاع کے مطابق کے سی آر اکتوبر کے دوسرے ہفتہ، دہلی میں بڑے پیمانہ پر عوامی جلسہ کا بھی اہتمام کریں گے جس میں ملک بھر کے ہم خیال رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا۔