تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ، قومی سطح پر مختلف سیاسی اور سماجی پروگرامز میں شرکت کے لئے دہلی میں موجود ہیں۔ اسی درمیان انہوں نے اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ دونوں کی ملاقات دہلی میں واقع کے سی آر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس دوران ملک کی تازہ ترین پیش رفت اور اتر پردیش کے حالیہ انتخابات، متبادل کی ضرورت اور علاقائی جماعتوں کے اتحاد جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا CM Chandra Shekhar Rao meets Akhilesh Yadavin Delhi۔
مزید پڑھیں:
- KCR on Bharat Yatra Today: کے سی آر نے قومی سیاست میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا
- Lynching in MP: مدھیہ پردیش میں مسلمان سمجھ کر بزرگ شخص کا مبینہ قتل
اکھلیش سے ملاقات کے بعد کے سی آر دہلی کی محلہ کلینک کا دورہ کریں گے۔ وہ آج شام 5 بجے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ساتھ کلینک جائیں گے۔ کے سی آر اتوار کی دوپہر دہلی سے چندی گڑھ کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ کے سی آر، کسان تحریک کے دوران متاثر ہوئے تقریباً 600 کسان خاندانوں سے ملاقات کریں گے اور فی خاندان 3 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کریں گے۔ کے سی آر کے ساتھ ساتھ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور پنجاب وزیر اعلیٰ ایم بھگونت مان سنگھ بھی چیک تقسیم پروگرام میں شرکت کریں گے۔