ETV Bharat / state

حیدرآباد: کورونا ٹیکہ کے پہلے مرحلہ کا انسانوں پر کامیاب تجربہ

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 4:35 PM IST

حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) میں کورونا کے ٹیکہ کے پہلے مرحلہ کا انسانوں پر کامیاب تجربہ کیا گیا۔ گذشتہ روز یہ تجربہ کیا گیا تھا جس کے بعد جو والنٹرس اس ٹیکہ کے تجربہ کے لیے آگے آئے تھے ان کی بہتر صحت پر ان کو منگل کی صبح ڈسچارج کردیا گیا۔

Clinical trials for Covid-19 vaccine begin in Hyderabad NIMS
حیدرآباد: کورونا ٹیکہ کے پہلے مرحلہ کا انسانوں پر کامیاب تجربہ

نمس کوویڈ ہسپتال میں کورونا وائرس کے ویکسین کے انسانوں پر تجربہ کا آغاز کیا گیا، ڈاکٹرز نے کووکسن کے 2 ڈوز 2 والنٹرس کو دیئے۔

اس طرح اس ٹیکہ کی انسانوں پر جانچ کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلہ کے انسانوں پر تجربہ کے لیے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ کورونا کے ٹیکہ کے انسانوں پر مختلف ممالک میں تجربے کئے جارہے ہیں۔ روس،برطانیہ، آکسفورڈ یونیورسٹی نے دوسرے مرحلہ کے تجربہ کو مکمل کرلیا ہے۔

دوا ساز کمپنی بھارت بائیوٹیک نے میڈیکل ریسرچ کونسل آف انڈیا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی پونے کے اشتراک سے یہ ٹیکہ تیار کیا ہے۔ حیدرآباد کی بائیوٹیک لیبارٹری میں بائیو سیفٹی لیول تری میں ٹیکہ کی تیاری کی گئی ہے۔ اطلاعا کے مطابق ڈرگ کنٹرول بورڈ آف انڈیا نے اس ٹیکہ کی منظوری انسانوں پر پہلے اور دوسرے دور کے تجربہ کےلیے دیدی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.