ETV Bharat / state

حیدرآباد: ایم آئی ایم اور ایم بی ٹی کارکنان کے درمیان تکرار - اس دوران پولیس نے دونوں گروپوں کو منتشر کر دیا ہے

مجلس بچاؤ تحریک (ایم بی ٹی) کے ترجمان اور الیکشن ایجنٹ امجد اللہ خان خالد نے بوگس ووٹنگ کرنے والی خواتین کی نشاندہی کی تو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے کارکنان ان سے بحث و مباحثہ کرنے لگے اور ہاتھا پائی بھی کی۔

clashes between aimim and mbt workers during ghmc elections in hyderabad telangana
حیدرآباد: ایم آئی ایم اور ایم بی ٹی کارکنان کے درمیان جھڑپ
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 7:49 PM IST

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے اعظم پورہ بلدی ڈویژن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور مجلس بچاؤ تحریک کے کارکنان کے درمیان بحث ہوگئی۔ مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان و الیکشن ایجنٹ امجد اللہ خان خالد نے جب گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ووٹنگ کے دوران بوگس ووٹ استعمال کرنے والے افراد کو روکا تو ایم آئی ایم کے کارکنان ان سے جھگڑنے لگے۔

حیدرآباد: ایم آئی ایم اور ایم بی ٹی کارکنان کے درمیان جھڑپ

بوگس ووٹ استعمال کرنے والے افراد کو امجد اللہ خان خالد نے روکنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان نے مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان و الیکشن ایجنٹ امجد اللہ خان خالد سے بحث و تکرار شروع کر دی۔ پولیس نے دونوں گروپوں کو منتشر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ ایم سی الیکشن: تین بجے تک 25.34 فیصد پولنگ

دوسری جانب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے نانلہ نگر کے امیدوار محمد نصیر الدین اور ٹی آر ایس کے الیکشن ایجنٹ عبدالعظیم کے درمیان مارپیٹ ہوگئی ہے۔ بات گالی گلوچ تک پہنچ گئی۔ اس دوران پولیس نے دونوں گروپوں کو منتشر کر دیا ہے۔

شہر حیدرآباد میں پولیس کی سخت بندوبست ہے۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار بھی گشت کر رہے ہیں تاکہ شہر میں امن و امان قائم رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.