حیدرآباد: رام نومی کے دن حیدرآباد کے تاریخی چارمینار علاقہ میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ کی خبر ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی، لیکن معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
-
Hyderabad, Telangana | A clash occurred between two groups in Charminar area. A few people from Muslim community attacked a few people from Hindu community after latter came on a bike & did sloganeering on Ram Navami day during Ramadan evening prayers: SHO Charminar pic.twitter.com/ya8lD6uVHl
— ANI (@ANI) April 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Hyderabad, Telangana | A clash occurred between two groups in Charminar area. A few people from Muslim community attacked a few people from Hindu community after latter came on a bike & did sloganeering on Ram Navami day during Ramadan evening prayers: SHO Charminar pic.twitter.com/ya8lD6uVHl
— ANI (@ANI) April 1, 2023Hyderabad, Telangana | A clash occurred between two groups in Charminar area. A few people from Muslim community attacked a few people from Hindu community after latter came on a bike & did sloganeering on Ram Navami day during Ramadan evening prayers: SHO Charminar pic.twitter.com/ya8lD6uVHl
— ANI (@ANI) April 1, 2023
چارمینار علاقہ کے ایس ایچ او کے مطابق رام نومی کے دن چار مینار علاقے میں ایک برادری کچھ افراد موٹر سائیکل پر آئے اور انہوں نے دوسری برادری کے لوگوں کے سامنے جاکر مذہبی نعرے بازی شروع کردی اور شور وغل کرنے لگے۔ اسی معاملے کو لے کر دونوں برادریوں میں جھڑپ ہوگئی۔ تاہم اس سے پہلے کہ معاملہ بڑھتا، پولیس نے موقعے پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ چارمینار علاقہ کے ایس ایچ او نے بتایا کہ حیدرآباد پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ساتھ ہی پولیس انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو پرامن طریقے سے مذہبی جلوس نکالنے کا مشورہ دیا گیا۔
ایس ایچ او کے مطابق پولیس کو اس معاملے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ بعد ازاں پولیس نے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ تاحال ملزمین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ رام نومی کے دن ملک کے کئی حصوں میں تشدد ہوا۔ اس دوران کئی لوگوں کی جان گئی اور گاڑیوں دکانوں اور مکانوں کو نذر آتش کیا گیا۔ سڑکوں پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ رام نومی کے دن پیش آنے والے واقعے کے بعد بنگال اور بہار میں اب بھی کشیدگی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bihar Ram Navami Violence نالندہ اور ساسارام میں تشدد کے بعد حالات پُرامن