ETV Bharat / state

سکیورٹی منظرنامے میں تبدیلی کےلیے سی آئی ایس ایف کا اہم کردار

مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ سیکورٹی منظر نامہ میں سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ بھارت، دنیا کی تیز رفتار ترقی پذیر معیشتوں میں سے ایک ہے اور فورسس کو خطرات کا باقاعدگی سے جائزہ لینا چاہئے۔

CISF role very important in changing security scenario: MoS Home G Kishan Reddy
سیکوریٹی منظرنامے میں تبدیلی کےلیے سی آئی ایس ایف کا اہم کردار
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 7:54 PM IST

کشن ریڈی نے اہم اور حساس تنصیبات بشمول ایئرپورٹس، میٹرو اسٹیشنز اور ملک بھر کے اٹامک انرجی خلائی تنصیبات پر سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی تعیناتی کی ستائش کی۔

سیکوریٹی منظرنامے میں تبدیلی کےلیے سی آئی ایس ایف کا اہم کردار

انہوں نے عالمی سطح پر سیکوریٹی انتظامات میں ہورہی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطرات کے مدنظر سیکوریٹی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہوگیا ہے۔ انہوں نے فورس میں خاتون اہلکاروں کی شمولت کا ذکر کرتے ہوئے ان کی خدمات کو قابل تعریف بتایا اور خاتون اہلکاروں کی سراہنا کی۔

انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ حیدرآباد کے این آئی ایس اے میں اسسٹنٹ کمانڈنٹس میں راست تقرری کے 33 ویں بیاچ کی رنگارنگ پریڈ سے خطاب کیا اور دہلی سے اس پریڈ کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کے 'انسانی تجربات' میں شامل دیپک پالیوال سے خصوصی گفتگو

مرکزی مملکتی وزیر نے ملک میں بدلتے سلامتی پس منظر میں سی آئی ایس ایف کے کلیدی رول کی ستائش کی۔ انہوں نےاس موقع پر کہا کہ تربیت پانے والے اہلکار ملک کی باوقار فورس کا حصہ بن جائیں گے۔ بیاچ میں ایک سو تربیت پانے والوں میں 11 اسسٹنٹ کمانڈنٹس پروبیشنر، 79 سب انسپکٹرز اور 10 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں جو سی آئی ایس ایف، این آئی ایس اے حیدرآباد سے کامیاب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.