ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کےلئے آج تاریخوں کا اعلان، سہ پہر 3.30 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس

الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کرنے کےلئے آج سہ پہر پریس کانفرنس بلائی ہے۔

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کےلئے آج تاریخوں کا اعلان، سہ پہر 3.30 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کےلئے آج تاریخوں کا اعلان، سہ پہر 3.30 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2024, 10:33 AM IST

حیدرآباد : الیکشن کمیشن کی جانب سے آج منگل کو مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آج سہ پہر 3.30 بجے منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ کمیشن نے انتخابات کے تفصیلات شیڈول کا اعلان کرنے کےلئے دہلی میں آج سہ پہر 3.30 بجے پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے۔

2019 میں مہاراشٹر کے آخری اسمبلی انتخابات میں، مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے)، جس میں اس وقت کی متحد شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) شامل تھی، نے کانگریس کے ساتھ مل کر 288 میں سے 154 سیٹیں جیتی تھیں۔ تاہم تازہ اسمبلی انتخابات تمام سیاسی پارٹیوں کےلئے وقار کی جنگ ہو گی۔ بی جے پی انتخابات میں حلیف جماعتوں کو ساتھ لیکر مخالف اتحاد پر سبقت لانے کی کوشش میں ہے تو اپوزیشن اتحاد جس میں کانگریس، شرد پوار این سی پی اور شیو سینا (ادھو) شامل ہے کسی بھی صورت میں اقتدار حاصل کرنے کےلئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 3 مرحلوں میں ووٹنگ، 4 اکتوبر کو نتائج - Assembly Elections 2024

جھارکھنڈ میں کل 81 اسمبلی حلقے ہیں۔ مہاراشٹر میں حکومت کی مدت 26 نومبر جبکہ جھارکھنڈ میں حکومت کی مدت 29 دسمبر کو ختم ہوگی۔ مانا جارہا ہے کہ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ اترپردیش میں بھی 10 سیٹوں کےلئے صمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.