ETV Bharat / state

تلنگانہ وقف بورڈ کا سرکلر جاری - تلنگانہ نیوز

تلنگانہ وقف بورڈ نے محرم الحرام کے لیے سرکلر جاری کر دیا ہے۔ جس کے تحت ماسک لگانے اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔

circular for muharram issued by telangana waqf board
ہ محرم الحرام کے لیے تلنگانہ وقف بورڈ کا سرکلر جاری
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 4:38 PM IST

تلنگانہ وقف بورڈ کے رکن مولانا ڈاکٹر نثار حسین حیدر آغا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ مہلک کورونا وائرس کی وبا کے دوران عیدالاضحیٰ کی طرز پر ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

سرکلر کے تحت ماہ محرم میں احتیاطی اقدامات کے ساتھ علموں کی ایستادگی اور عاشور خانوں کو سجانے کے علاوہ ان مقامات پر سینی ٹائزیشن، سماجی فاصلے اور ماسک کا استعمال کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

انہوں نے بزرگوں اور بچوں کو عزاداری تعزیتی ماتمی محفلوں میں شریک ہونے سے گریز کا مشورہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین ابن علی نے ساری دنیا کے لیے محبت صبر و ضبط ایثار و قربانی استقامت کا درس دیا، آپ کی تعلیمات رہتی دنیا تک کے لیے مشعل راہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کسی ایک ذات فرقہ یا جماعت تک محدود نہیں رہے۔

مزید پڑھیں:

دوردرشن اردوپر یکم محرم سےعاشورے کے دن تک پیغام کربلا

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کے بتائے گئے تمام اصولوں پر عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.