تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار Telangana Chief Secretary Somesh Kumar نے ضلع کلکٹر رنگا ریڈی دفتر Rangareddy Collectorate کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے جی او 317 کے تحت سرکاری ملازمین کی تقسیم و الاٹمنٹ کا جائزہ لیا۔ چیف سکریٹری نے اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں سے بات کی اور مسائل کی سماعت کی۔ تنظیموں نے ملازمین کی تقسیم کے طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے چیف سکریٹری سے درخواست کی کہ ایک ملازم کی تقسیم مکمل ہوتے ہی پروموشن اور تبادلہ کیا جائے۔
چیف سکریٹری نے تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ کو وزیراعلی سے رجوع کریں گے۔ اس موقع پر کلکٹر اموئے کمار ، ایڈیشنل کلکٹر پرتیک جین ، تروپتی راؤ اور دیگر موجود تھے۔