ETV Bharat / state

Telangana Formation Day Celebration: چیف سکریٹری سومیش کمار نے تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا

چیف سکریٹری نے عہدیداروں سے انتظامات کے سلسلہ میں تفصیلی بات چیت کی اور رسمی پریڈ کا معائنہ کیا۔Telangana Formation Day Celebration Arrangements

Telangana Formation Day Celebration Arrangements

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 12:09 PM IST

تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ 2 جون کو باغ عامہ میں منعقد ہونے والی یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈریس ریہرسل کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ صبح 9 بجے یوم تاسیس تلنگانہ کے ضمن میں قومی پرچم لہرائیں گے۔ وہ گن پارک پر شہیدان تلنگانہ کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے شہیدوں کو خراج پیش کریں گے۔Telangana Formation Day Celebration Arrangements

یہ بھی پڑھیں: Maseehullah Khan Visits Hazrat Yousufain Dargah: تلنگانہ وقف بورڈ چئیرمین کی درگاہ حضرت یوسفینؒ پر حاضری

چیف سکریٹری نے عہدیداروں سے انتظامات کے سلسلہ میں تفصیلی بات چیت کی اور رسمی پریڈ کا معائنہ کیا۔ چیف سکریٹری کے ہمراہ ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی، اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار، اسپیشل چیف سکریٹری انرجی سنیل شرما، کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار، منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس دانا کشور، ایڈیشنل سکریٹری پروٹوکول ارویندر سنگھ اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ ٹریفک پولیس نے یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے سلسلہ میں پبلک گارڈن کے اطراف و اکناف تحدیدات عائد کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.