ETV Bharat / state

Telangana Formation Day: وزیراعلی کے سی آر نے پرگتی بھون میں قومی پرچم لہرایا

تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر حکومت نے 172صفحات پر مشتمل پروگریس رپورٹ جاری کی ہے جس میں عوام کے مفاد میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دورکے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں کو اجاگرکیاگیا ہے۔ CM KCR Hoists National Flag at Pragati Bhavan on the State Formation Day

چندرشیکھرراو
چندرشیکھرراو
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 2:05 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اپنے کیمپ آفس پرگتی بھون میں یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔بعد ازاں مٹھائی کی تقسیم کی گئی۔تقریب میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے ارکان پارلیمنٹ سنتوش کمار، ڈی دامودر راو، رکن کونسل پی راجیشورراو، ارکان اسمبلی ڈی ناگیندر، وویکانندا، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی مہیندرریڈی اور پرگتی بھون کے اسٹاف نے شرکت کی۔CM KCR Hoists National Flag at Pragati Bhavan on the State Formation Day

Telangana Formation Day

تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر حکومت نے 172صفحات پر مشتمل پروگریس رپورٹ جاری کی ہے جس میں عوام کے مفاد میں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دورکے دوران کئے گئے ترقیاتی کاموں کو اجاگرکیاگیا ہے۔اس رپورٹ میں حکومت نے ان اسکیمات جیسے شادی مبارک،کے سی آرکٹس، کلیانالکشمی، رعیتوبندھو، رعیتوبیمہ، آسراپنشن اوردیگر کو اجاگرکیا ہے جن کے ذریعہ آبادی کے ایک بڑے حصہ کوفائدہ پہنچا۔

اس رپورٹ کے مطابق تقریبا 63لاکھ کسانوں کو سال میں دومرتبہ رعیتوبندھو اسکیم کا فائدہ حاصل ہورہا ہے جو سال 2018سے فی ایکڑ5000روپئے کے مساوی ہے جبکہ 60.83لاکھ کسانوں کو خریف کے موسم میں اسی طرح کا فائدہ مل رہا ہے۔رعیتوبیمہ اسکیم جس کے ذریعہ 80,861خاندانوں کو فائدہ پہنچا کے ذریعہ 35.64لاکھ کسانوں کا احاطہ کیاگیا۔اس کے لئے ریاستی حکومت نے ایل آئی سی کو 14,000کروڑروپئے کا پریمیم ادا کیا ہے۔حکومت نے بکروں کی مفت تقسیم کی اسکیم کے تحت تقریبا 3.88لاکھ استفادہ کنندگان میں 81.60لاکھ بکروں کی تقسیم عمل میں لائی۔

سرکاری اسپتالوں میں زچگیوں کی تعداد میں اضافہ اور ماوں ونوزائیدہ بچوں کی موت کو روکنے کے مقصد سے شروع کردہ کے سی آرکٹس پروگرام کے مطابق جس کا آغاز سال 2017میں ہواتھا،سرکاری اسپتالوں میں دو بچوں کی پیدائش تک اس کا اطلاق ہوتا ہے اور لڑکے کی پیدائش پر 12000روپئے اور لڑکی کی پیدائش پر 13000روپئے نقد رقم دی جارہی ہے۔اس رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ سال 2014میں ریاست میں برسراقتدارآنے کے بعد سے کلیانا لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات کے 11,45,920 استفادہ کنندگان کو 1,00,116روپئے دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:Telangana Formation Day Celebration: چیف سکریٹری سومیش کمار نے تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے انتظامات کا جائزہ لیا

اس اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور پسماندہ طبقات کا احاطہ کیاگیا۔آروگیہ شری اسکیم کے 13.31لاکھ استفادہ کنندگان کو سال 2014سے 5,817کروڑروپئے تک کی مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔تلنگانہ میں آئی ٹی اور اس سے متعلق خدمات کے برآمدات میں 26.14 فیصد کا اضافہ ہوا۔مارچ 2022کے اواخر تک یہ 1,83,569 کروڑرہیں جبکہ گذشتہ سال برآمدات 1,45,522کروڑروپے رہی تھیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.