ETV Bharat / state

حیدرآباد: چارمینارایکسپریس ٹرین پٹریوں پرسے اترگئی، دس مسافرین معمولی زخمی - نامپلی ریلوے اسٹیشن

Train Derails at Nampally حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن پر چارمینار ایکسپریس ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی۔ حادثہ میں دس مسافرین معمولی زخمی ہوگئے۔

Charminar Express train derails, 10 passengers slightly injured

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 10, 2024, 11:44 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے نامپلی ریلوے اسٹیشن پر چارمینار ایکسپریس ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی۔ یہ ٹرین چینئی سے حیدرآباد پہنچی تھی کہ نامپلی ریلوے اسٹیشن پر اس کی تین بوگیاں پٹریوں پر سے اترگئیں اور اس ٹرین نے پلیٹ فارم کی دیوار کو جزوی طورپر ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں دیوار کے قریب موجود دس مسافرین معمولی زخمی ہوگئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

جس ٹریک پر چارمینار ایکسپریس ٹرین کا حادثہ پیش آیا تھا وہاں کئی ٹرینیں چلتی ہیں۔ ایم ایم ٹی ایس ٹرینیں بھی اس ٹریک پر چلتی ہیں۔ حکام اس واقعہ کی جانچ کر رہے ہیں۔ فی الحال پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کی مرمت کا کام کیا جا رہا ہے۔اس واقعہ کا علم ہوتے ہی ریلوے کے اعلیٰ حکام وہاں پہنچ گئے۔ اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھاکر نے زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:سال 2023 کا ایک دردناک سانحہ، اڈیشہ ٹرین تصادم

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں نے بتایا کہ جب ٹرین اسٹیشن پر پہنچی تو یہ سست رفتاری سے چل رہی تھی اور آخری پوائنٹ سے اوور شاٹ ہوگئی جس کی وجہ سے تین بوگیاں ایس 2، ایس 3 اور ایس 6 پٹری سے اتر گئیں۔ ایس سی آر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ، زخمی مسافروں کا قریبی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ٹرین منگل کی شام چنئی سے روانہ ہونے کے بعد حیدرآباد پہنچی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.