ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ پارٹی قائدین سے بات کرتے ہوئےچندرابابو نائیڈو نےکہا کہ تیلگو دیشم پارٹی کا دوسرا نام جدوجہد ہے۔
مودی اور کے سی آر آندھرپردیش کو کمزور کرنے کی کو شش میں لگے ہیں، انھو ں نے کہا کہ تیلگو دیشم اقدار کے تحفظ کی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔
چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ اب فرض نبھانے کا وقت ہے، کیونکہ آج لیا گیا کوئی بھی فیصلہ مستقبل پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اس موقعے پر اندھراپردیش کے وزیراعلی نے اپنے پارٹی لیڈران اور کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرض کو نبھائیں اور ہمت سے کام کریں۔