حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے بی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر اور وزیر کے ٹی آر کو نوٹس جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سرجے والا کی شکایت کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ٹی ورکس میں طالب علم کے گوترا میں کیے گئے تبصروں پر وضاحت دی جائے۔ کے ٹی آر نے ٹی ورکس میٹنگ کے دوران طلبہ کو تیقن دیا تھا کہ سرکاری ملازمتیں دی جائیں گی۔
شکایت میں کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سورجے والا نے دعوی کیا کہ 'ٹی ورکس' ایک سرکاری دفتر ہے جس کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بی آر ایس کے رہنما وریاستی وزیر کے ٹی آر نے بنیادی طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کے ٹی آر سے آج تین گھنٹے کے اندر وضاحت دینے کو کہا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ کے اندر وضاحت نہیں دی گئی تو مناسب کارروائی کی جائے گی اور الیکشن کمیشن کو مجبورا کے ٹی آر کے خلاف فیصلہ لینا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: جمعیت علماء ہند تلنگانہ و آندھراپردیش کا بی آر ایس پارٹی کی تائید کا اعلان
واضح رہے کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہے۔ بی آر ایس، کانگریس اور بی جے پی تینوں ہی انتخابات میں کامیابی کا دعوی کررہی ہے۔ کانگریس اور بی جے پی ریاست کی حکمراں پارٹی بی آر ایس پر بدعنوانی کے الزامات عائد کررہے ہیں۔