آج حیدرآباد میں سورن بھارت ٹرسٹ میں کے آئی ایم ایس ہسپتال کے ذریعہ منعقدہ ایک مفت طبی کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میڈیکل کالجوں اور طبی اداروں کو طبی پیشہ وروں کے ذریعہ آس پاس کے کالجوں میں جانے اور بیماریوں کو روکنے کی نیز صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے کے لیے بیداری مہم شروع کرنے کو یقینی بنانا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ بیماریوں کو روکنے لیے لوگوں میں بیداری بہت ضروری ہے، کیوںکہ احتیاط رکھنا علاج سے بہتر ہے۔
انھوں نے کہا کہ مستقل جسمانی ورزش ہر ایک کے لیے روزمرہ کا حصہ بن جانا چاہیے، خواہ وہ کسی بھی عمر کا کیوں نہ ہو۔
اس موقع پر تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمیلیسائی سندر راجن، آندھراپردیش کے سابق وزیر ڈاکٹر کمینینی شری نواس اور دیگر شخصیات بھی موجود رہے۔