ETV Bharat / state

KTR on Union Government: 'مرکز، تلنگانہ جیسی ریاستوں کی حوصلہ افزائی کرے'

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اور بنگلور کے درمیان دفاعی راہداری قائم کرنے کی خواہش کو مرکز نے نظرانداز کردیا۔ یہ ڈیفنس کوریڈور بندیل کھنڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ KTR on Union Government

مرکز، تلنگانہ جیسی ریاستوں کی حوصلہ افزائی کرے

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 2:03 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ مرکز کو چاہئے کہ وہ تلنگانہ جیسی ریاستوں کی حوصلہ افزائی کرے جو ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اور بنگلور کے درمیان دفاعی راہداری قائم کرنے کی خواہش کو مرکز نے نظرانداز کردیا۔ یہ ڈیفنس کوریڈور بندیل کھنڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے سنگاریڈی ضلع کے ظہیر آباد میں نیشنل انوسٹمینٹ مینوفیکچرنگ زون(نمز) میں وی ای ایم صنعتی یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: KTR on Modi: 'مودی جی 15 لاکھ روپیے شہریوں کے کھاتوں میں جمع کروائیں'

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری کے قیام سے دو ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں صنعتوں کا قیام عمل میں لایاجاناچاہئے جس سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں دفاعی صنعت ملک کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد اراضیات کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ KTR on Union Government

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.