ETV Bharat / state

Delhi Excise Policy Scam Case سی بی آئی نے کے سی آر کی بیٹی کے کویتا کو طلب کیا

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 9:01 AM IST

سی بی آئی نے کے کویتا کو سی آر پی سی کی دفعہ 160 کے تحت نوٹس جاری کیا ہے اور 6 دسمبر کو صبح 11 بجے پوچھ گچھ کے لیے اپنی سہولت کے مطابق جگہ بتانے کے لیے کہا ہے۔ سی آر پی سی کی دفعہ 160 کے تحت تفتیشی افسر کسی بھی شخص کو بطور گواہ طلب کر سکتا ہے۔ Delhi Excise Policy Scam Case

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: دہلی شراب بدعنوانی کیس کی جانچ کررہی ہے سی بی آئی نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی اور تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 6 دسمبر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کویتا نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے افسران کو مطلع کیا ہے وہ ان سے حیدرآباد میں واقع ان کے آفس پر ملاقات کرسکتے ہیں۔ Delhi Excise Policy Scam Case

سی بی آئی نے نوٹس میں کہا کہ مذکورہ بدعنوانی کیس کی تحقیقات کے دوران، کچھ حقائق سامنے آئے ہیں جن سے آپ (کویتا) واقف ہو سکتے ہیں۔تحقیقات کے مفاد میں ایسے حقائق پر آپ کی جانچ ضروری ہے۔اس لیے درخواست کی جاتی ہے کہ مذکورہ بالا کیس کی تفتیش کے سلسلے میں 6-12-2022 کو صبح 11.00 بجے اپنی سہولت کے مطابق جگہ (حیدرآباد یادہلی) سے آگاہ کریں۔ یہ نوٹس انسداد بدعنوانی بیورو ونگ کے ڈی ایس پی آلوک کمار شاہی نے جاری کیا۔ بدعنوانی میں مبینہ طور سے رشوت لینے کے معاملے میں دہلی کی ایک عدالت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے دائر ریمانڈ رپورٹ میں کویتا کا نام آنے کے بعد، کویتا نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی جانچ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔ CBI issues notice to KCRs daughter K Kavitha

سی بی آئی نوٹس ملنے کے بعد کویتا نے کہا کہ مجھے سی آر پی سی کی دفعہ 160 کے تحت سی بی آئی نے نوٹس جاری کیا ہے جس میں میری وضاحت طلب کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حکام کو مطلع کردیا ہے کہ میں 6 دسمبر کو حیدرآباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ان سے مل سکتی ہوں۔ سی بی آئی نے 25 نومبر کو دہلی ایکسائز پالیسی اسکیم کیس میں سات ملزمین کے خلاف اپنی پہلی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ CBI issues notice to KCRs daughter K Kavitha

یہ بھی پڑھیں : Delhi Liquor Policy Scam کے کویتا نے دہلی شراب بدعنوانی معاملہ میں لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.