ETV Bharat / state

Muslim Family Assaulted in Medak میدک میں مسلم خاندان پر ہجومی حملہ، بی جے پی کارپوریٹر سمیت گیارہ کے خلاف مقدمہ درج

حال ہی میں تلنگانہ کے ضلع میدک کے نرساپور میں ایک گروہ نے 'جے شری رام' کا نعرہ لگاتے ہوئے ایک مسلم شخص اور اس کے اہل خانہ پر حملہ کر دیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ سے ایک خاتون کا حمل بھی ضائع ہو گیا۔ اس معاملے میں بی جے پی کے ایک کونسلر سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بی جے پی کارپوریٹر سمیت 11 کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : May 26, 2023, 8:19 AM IST

Updated : May 26, 2023, 2:20 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک مسلم شخص کو لوگوں کے ایک گروپ نے ''جے شری رام'' کا نعرہ لگاتے ہوئے حملہ کیا اور مارا پیٹا۔ اس شخص کو بچانے کے لیے اس کی ماں اور حاملہ بہن درمیان میں آگئیں۔ انہوں نے لوگوں سے لڑائی نہ کرنے کی اپیل کی۔ بعد میں اس شخص کی بہن کا حمل بھی ضائع ہوگیا اور اس نے ایک مردہ بچے کو جنم دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کر رہے ہیں اور اس بات کی تصدیق کریں گے کہ آیا اس شخص کی بہن نے حملے کی وجہ سے بچہ کھو دیا۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، جس مسلمان شخص کو لوگوں کے ایک گروپ نے زدوکوب کیا، اس پر الزام ہے کہ اس نے گیس سلنڈر پہنچانے والے شخص کو جوتے سے مارا تھا۔ واقعہ حالیہ ہے لیکن جمعرات (25 مئی) کو پولیس نے اس معاملے کی جانکاری دی۔ اس شخص کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ دیکھا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ اس شخص کو مار رہے ہیں۔ اس شخص کی ماں اور حاملہ بہن اسے بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

  • A Hindu supremacist mob, shouting ‘Jai Shri Ram’ brutally beating up a Muslim man and her pregnant sister in Telangana, India. The woman lost her baby. pic.twitter.com/EG7UDdjupZ

    — Ashok Swain (@ashoswai) May 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پولیس کے مطابق گیس فراہم کرنے والے شخص اور مسلمان شخص کے درمیان خالی سلنڈر واپس کرنے پر جھگڑا ہوا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ 7 مئی کو گیس سلنڈر پہنچانے والے شخص نے، جو دکشا میں تھا ( یاترا سے پہلے کیا گیا کام)، سلنڈر متاثرہ کے گھر پہنچایا اور بدلے میں خالی سلنڈر مانگا۔ اس پر کہا گیا کہ دو دن بعد سلنڈر مل جائے گا۔ اسی بات سلنڈر پہنچانے والے اور مسلم شخص کے درمیان جھگڑا ہوا۔ پولیس نے کہا کہ مسلمان شخص پر گندی زبان میں بات کرنے اور سلنڈر پہنچانے والے شخص کو چپل سے مارنے کا الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سلنڈر پہنچانے والے شخص کچھ لوگوں کو اپنے ساتھ لایا اس شخص کے گھر جا کر اس کی پٹائی شروع کردی۔ ماں اور بہن نے مداخلت کر کے اسے بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران اس کی حاملہ بہن اور ماں کو بھی چوٹیں آئیں۔

مزید پڑھیں: Communal Attack on Noida Muslim Man مسلم شخص پر حملہ اور داڑھی نوچنے کا کیس اٹھارہ ماہ بعد درج

بعد میں گیس سلنڈر پہنچانے والے شخص نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس شخص نے اس کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ پولیس کے مطابق شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ہجوم کے خلاف بھی اسی طرح کا معاملہ درج کیا گیا اور ایک بی جے پی کارپوریٹر سمیت 11 لوگوں کو نوٹس جاری کیا گیا۔ اسی دوران گرفتار شخص کی بہن نے 14 مئی کو ایک مردہ بچے کو جنم دیا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

  • Update on Narsapur Case: AIMIM President Barrister @asadowaisi spoke with SP Medak regarding the incident. AIMIM MLA @kausarmohiuddin had a conversation with Mr. Abrar, the husband of Ms. Ayesha Anjum, who tragically lost her newborn child.[1/3] pic.twitter.com/WU4T6gStnP

    — AIMIM (@aimim_national) May 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اویسی نے میدک کے ایس پی سے بات کی

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے جمعرات کو میدک کے ایس پی سے 7 مئی کو ہجوم کے ذریعہ حملہ کے واقعہ پر بات کی۔ اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے مطابق، اویسی نے واقعہ کے تعلق سے میدک کے ایس پی سے بھی بات کی اور پولیس سربراہ نے اس معاملے میں مناسب کارروائی کا وعدہ کیا۔

Last Updated : May 26, 2023, 2:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.