ETV Bharat / state

ڈپٹی مئیر کے کورونا سے متاثر ہونے کی افواہ، ایف آئی آر درج - Case booked against two reporters

سائبر کرائم اسٹیشن نے ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کے متعلق کورونا سے متاثر ہونے کی خبر شائع کرکے افواہ پھیلانے والے شخص اور ادارے کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

Case booked against two reporters for 'fake news' on ghmc deputy Mayor's health
ڈپٹی مئیر کے کورونا سے متاثر ہونے کی افواہ، ایف آئی آر درج
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 10:37 PM IST

سوشل میڈیا چینل پر کہا گیا کہ "بابا فصیح الدین اور دو کارپوریٹرز کے کورونا سے متاثر ہونے اور 23 مزید کارپوریٹرز کے نتائج کا انتظار ہے"_ ڈپٹی میئر نے اس معاملے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے بے بنیاد خبر کی اشاعت کرنے والے سوشل میڈیا چینل TNC کے رپورٹر محمد عمران اور دکن نیوز کے نامعلوم رپورٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

ای ٹی وی بھارت نے اس سلسلے میں ڈپٹی میئر سے رابطہ کیا تو انہوں نے خود اس خبر کے بے بنیاد ہونے کی اطلاع دی۔ بابا فصیح الدین نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی کارپوریٹر صحت مند ہیں انہیں کسی قسم کا کوئی مرض لاحق نہیں ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبر کی اشاعت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی حرکت سے پیشہ وارانہ صحافت کی نیک نامی متاثر ہوتی ہے اس لیے خبر کی نشر و اشاعت سے قبل اس کی تصدیق کی جانی چاہیئے۔

ڈپٹی میئر کی افواہ کے خلاف ٹی آر ایس وی تنظیم کے اراکین نے اسسٹنٹ کمشنر سائبر کرائم کے وی ایم پرساد سے ملاقات کرکے شکایت درج کروائی۔ سائبر کرائم پولیس نے خاطیوں کے خلاف دفعات 188، 469، 54 اور 3 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.