بنجارہ ہلز روڈ نمبر 2 پر آج رات ایک چلتی ہوئی کار میں اچانک آگ لگنے سے کار پوری طرح جل کر خاکستر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بنجارہ ہلز میں انڈیکا کار کے انجن سے اچانک چنگاریاں نکلنے لگیں جو دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں میں تبدیل ہوگئیں اور اچانک شعلے بھڑک اٹھے، ڈرائیور نے آگ لگتے دیکھ کر گاڑی سڑک کے کنارے روک دی اور باہر نکل گیا جس کی وجہ سے جانی نقصان ٹل گیا۔
سڑک کے بیچوں بیچ یوں آگ لگنے سے ٹریفک جام ہوگئی پولیس نے رخ موڑتے ہوئے ٹریفک پر قابو پایا۔ آگ کی اطلاع پاکر آتش فرو عملہ مقام حادثہ پہنچ کر آگ پر قابو پایا لیکن اس وقت تک کا مکمل طور خاکستر ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کا میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی بنجارہ ہلز پولیس اس معاملے میں مصروف تحقیقات ہے