ETV Bharat / state

جی ایچ ایم سی انتخابات: امیدوار کے خرچ کی حد پانچ لاکھ

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حلقوں کے لیے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور خواتین کے لیے 2016 کی طرح اس بار بھی تحفظات برقرار رہیں گے۔

جی ایچ ایم سی انتخابات:امیدوارکی خرچ حد رقم پانچ لاکھ

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 11:11 AM IST

ریاستی الیکشن کمشنر پارتا سارتھی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بطور کارپوریٹر مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو پانچ لاکھ روپے سے زیادہ رقم خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی ریزرویشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور نہ ہی حلقوں میں کوئی تبدیلی ہوگی۔ ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور خواتین کے لئے سال 2016 میں جو تحفظات پر عمل آوری ہوئی تھی، اب بھی وہی تحفظات برقرار رہیں گے۔

اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے دفتر میں گریٹر حیدرآباد کی حدود میں شامل کلکٹرس، ایڈیشنل کلکٹرس اور کمشنر جی ایچ ایم سی کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ساتھ ہی اضلاع حیدرآباد ، رنگاریڈی ، سنگاریڈی ، میڑچل ، ملکاجگیری کے ایڈیشنل کلکٹرس کو ڈیوٹی الیکشن آفیسرس کی حیثیت سے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔

جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار کو ایڈیشنل کلکٹرس سے رابطہ تال میل پیدا کرتے ہوئے آزادانہ ماحول میں انتخابی عمل کو مکمل کرنے کی ہدایات دی۔

اسٹیٹ الیکشن کمشنر نے کہا کہ موجودہ جی ایچ ایم سی کونسل کی میعاد آئندہ سال 10 فروری 2021 تک ہے۔ اس سے قبل انتخابات کروانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلینے کی ہدایت دی۔

کورونا وباء کے پیش نظر پولنگ مراکز کیلئے بڑے کشادہ مالس کا انتخاب کرنے پولیس اور محکمہ مال کے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے حساس علاقوں کی نشاندہی کرنے اور ایک پولنگ مرکز میں 1000 سے زائد ووٹ نہ رکھنے پر زور دیا۔

ہر پولنگ مرکز پر ایک پریسائڈنگ آفیسر چار انتخابی عملہ کا تقرر کرنے، پولیس عہدیداروں کے ساتھ مل کر بندوبست کی حکمت عملی تیار کرنے، اسٹاٹک سرویلنس اور فلائنگ اسکواڈ کا بھی تقرر کرنے کی ہدایت دی اور بیلٹ باکس کو محفوظ رکھنے کیلئے ڈسٹریبیوشن ، ریسپشنس اور کاونٹنگ سنٹرس کیلئے محفوظ مقامات کی نشاندہی کرنے کی احکامات جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں امیزن 20.761 کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.