حیدرآباد کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ کے اطراف میں بسنے والے باشندے تالاب میں جمع ہونے والے کوڑے سے بیحد پریشان ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ قطب شاہ کے دور میں شاہ حاتم تالاب کا استعمال پانی پینے کے لیے کیا جاتا تھا، عوام پانی پینے کے لئے اسی تالاب کا رخ کرتی تھی۔
موجودہ وقت میں بنجارہ ہلز جوبلی ہلز اور دیگر علاقوں سے نکلنے والا گندہ پانی اس تاریخی تالاب میں جمع ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مچھروں کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے-
ابھی گندے پانی کی نکاسی کے لئے پائپ لائن کا کام جاری ہے، اور گولکنڈہ کے اطراف میں صفائی مہم جاری ہے۔
حکومت تلنگانہ نے ریاست کے تمام تالابوں کے تحفظ اور اس کی ترقی کے لئے خطیر رقم مختص کی ہے تاہم تالابوں کا حال ناقابل بیان ہے اور وہ اپنی حالت زار پر آنسو بہارا ہے۔