ETV Bharat / state

Campaign Against Murder in Hyderabad حیدر آباد میں قتل اور نشہ کے خلاف مہم - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

حیدر آباد میں قتل کے بڑھتے واقعات اور نوجوانوں میں نشہ کی بڑھتی لعنت کے خلاف آل انڈیا صوفی سجاده نشین کونسل کی جانب سے قتل اور نشہ کے خلاف مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

Campaign against Murder in Hyderabad
Campaign against Murder in Hyderabad
author img

By

Published : Feb 15, 2023, 2:01 PM IST

آل انڈیا صوفی سجاده نشین کونسل کی جانب سے قتل اور نشہ کے خلاف مہم کا آغاز

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں قتل اور نشہ کے خلاف آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی مہم چلائی جارہی ہے۔ جس کے تحت اصلاح معاشرہ کا آغاز میں پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں آئی اور پریس کانفرنس سے علماء، مشائخ و دانشوران ملت کے خطابات ہوئے۔ جس میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں بالعموم ملک ہندوستان اور بالخصوص شہر حیدرآباد میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات اور نوجوانوں کی کثرت کا نشہ کا عادی ہونا اور نت نئی چیزوں کا نشہ کے لیے کثرت سے استعمال ہونا ہمارے معاشرہ کو بربادی کی دہلیز پر پہنچارہا ہے۔ جس کی روک تمام معاشرہ کی حفاظت کے لیے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ہر آئے دن زمین، پیسہ یا دیگر معمولی وجوہات پر قتل کی حیرت انگیز وارداتیں سامنے پیش آرہی ہیں۔ جس میں ہمارا مسلم معاشرہ بڑی حد تک ملوث ہے۔ روزآنہ نشہ کی حالت میں سڑکوں پر لوگوں کو ستانے، پڑوسیوں کو پریشان کرنے اور محلہ والوں کو مصیبت میں ڈالنے کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں۔ جس کے خلاف محکمۂ پولیس بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیکن ملت کا درد رکھنے والے افراد کو اس کے تدارک کے لیے آگے آنا بھی ضروری تھا اور اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل نے اس عظیم مہم کا بنام اصلاح معاشرہ آغاز کیا۔ جس میں شہر بھر میں بیداری امت اور قتل اور نشہ کے واقعات کی روک تھام کے لیے جلسے اور دیگر خدمات انجام دیے جائیں گے۔ علماء کرام و خطباء ذیشان سے جمعہ اور دیگر محافل میں ان عنوانات پر خطابات کی گزارش کی جائے گی۔ اس مہم کا پہلا اجلاس پریس کانفرس کی صورت میں احاطہ قادری حسینی علم میں منعقد ہوا اور قتل اور نشہ کی لعنت کے خلاف پوسٹر کی رسم اجرائی بھی عمل میں آئی، جس میں علماء کرام، مشائخ عظام اور دانشواران ملت کی شرکت قابل ذکر ہے۔ اس مہم کی صدارت سید نصیر الدین چشتی چیئرمین کونسل و جانشین دیوان سجاده جانشین غریب نواز فر مائیں گے۔ اس میں مولانا سید شاہ اولیا حسینی مرتضی پاشاہ قادری، مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ نیشنل کوآرڈینیٹر (اے آئی ایس ایس سی )۔ مولانا احمد نقشبندی، مولانا سید شاہ کلیم الله حسینی، مولانا حافظ محمد باوزیر، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری، مولانا شاہد فریدی، سید حسین محمد قادری، سید موسی محمد قادری نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.