ETV Bharat / state

Attack on BJP Candidate بی آر ایس رکن اسمبلی کا بی جے پی امیدوار پر حملہ

ریاست تلنگانہ کے دار الحکومت حیدرآباد میں ٹیلی ویژن چینل پر براہ راست انتخابی بحث کے دوران بی آر ایس رکن اسمبلی نے بی جے پی امیدوار پر حملہ کردیا۔ Political activities began in Telangana ahead of assembly elections

BRS MLA attacks
BRS MLA attacks
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 12:21 PM IST

حیدرآباد: حیدرآباد میں بدھ کے روز ایک ٹیلی ویژن چینل پر براہ راست انتخابی بحث تشدد میں تبدیل ہوگئی۔ چینل پر بحث کے دوران بی آر ایس کے رکن اسمبلی کے پی وویکانند نے بی جے پی امیدوار کے سری سائلم گوڈ پر حملہ کیا۔ گریٹر حیدرآباد کے قطب اللہ پور حلقہ سے بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے رکن اسمبلی نے کچھ توہین آمیز تبصرے کرنے کے بعد بے قابو ہوگئے اور بی جے پی امیدوار کا گلہ پکڑ لیا۔

بی جے پی امیدوار گوڈ نے انہیں زمین پر قبضہ کرنے والا کہنے پر بی آر ایس رکن اسمبلی شدید برہم ہوگئے۔ اسی معاملے پر گرما گرم بحث ہوئی اور جب بی جے پی امیدوار نے کچھ تبصرہ کیا تو وویکانند ان کی جانب بڑھے اور انہیں گلے سے پکڑ کر دھکیل دیا۔ شو کے میزبان اور پولیس نے مداخلت کرکے دونوں رہنماؤں کو الگ کردیا۔ اس واقعہ سے مکمل افراتفری مچ گئی کیونکہ وہاں موجود دونوں رہنماؤں کے حامیوں نے رکاوٹیں توڑ دیں اور کرسیاں پھینک کر ڈائس کی طرف بڑھ گئے۔

  • The deplorable attack on BJP MLA candidate Kuna Srisailam Goud Garu by BRS goon & sitting MLA KP Vivekananda shows the frustration in BRS that they are losing to the BJP.

    What better can be expected from a party of goons.#KCRFailedTelangana pic.twitter.com/4YqZJCDzxJ

    — BJP Telangana (@BJP4Telangana) October 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پولیس کو اس کشیدہ صورتحال پر قابو پانے میں مشکل پیش آئی کیونکہ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ایک تلگو ٹیلی ویژن چینل نے انتخابی حلقہ میں اہم حریفوں کے درمیان مباحثے کا اہتمام کیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بی جے پی نے اپنے امیداور پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بی آر ایس انتخابات میں شکست کے خوف بوکھلاہت کا شکار ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: امیت شاہ کا 27 اکتوبر کو تلنگانہ کے سوریہ پیٹ میں جلسہ

مرکزی وزیر اور ریاستی بی جے پی صدر جی کشن ریڈی نے بی آر ایس رکن اسمبلی کے ذریعہ بی جے پی امیدواروں پر حملے کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی آر ایس کے اراکین اسمبلی جو حیدرآباد اور اس کے اطراف کی زمینوں پر قبضہ کرکے کروڑوں روپئے لوٹ رہے ہیں وہ سڑکوں پر بدمعاشوں کی طرح برتاؤ کررہے ہیں۔ کشن ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس رکن اسمبلی نے بی جے پی امیدوار پر راست حملہ کیا کیونکہ ان کے پاس گوڈ کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا۔

واضح رہے کہ 119 رکنی تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات 30 نومبر کو ہونے والے ہیں۔ جس کے پیش نظر حکمراں پارٹی بی آر ایس سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ ریاست میں انتخابی مہم زوروں پر جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.