ETV Bharat / state

KCR On BRS Flag کرناٹک میں بی آر ایس کا جھنڈا لہرانا چاہیے، کے سی آر

author img

By

Published : Oct 5, 2022, 4:34 PM IST

کے چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ کرناٹک میں آئندہ انتخابات میں بھارت راشٹرا سمیتی کا جھنڈا لہرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود اس کا بنیادی ایجنڈہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی تمام لیڈروں سے ملاقات ہوگی۔KCR On BRS Flag

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کہا ہے کہ کرناٹک میں آئندہ انتخابات میں بھارت راشٹرا سمیتی کا جھنڈا لہرایا جانا چاہیے۔ ٹی آر ایس کاجنرل باڈی اجلاس حیدرآباد میں اس کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقد ہوا جس میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا نام بدل کر بھارتیہ راشٹرا سمیتی کرنے کی قرارداد کو منظور کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کا نام تبدیل کرنے کی وجوہات بتائی گئیں۔KCR On BRS Flag

وزیر اعلی نے اس موقع پر نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی کئی جماعتوں کے لیے سیاست ایک کھیل بن گئی ہے جبکہ ان کے لیے سیاست ایک کام کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کسانوں کی حالت بہت خراب ہے، کئی لوگوں نے ان سے پوچھا ہے کہ کیا ٹی آر ایس کو ریاست تک محدود رہنا چاہئے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ تمام شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے اور تلنگانہ ماڈل کو ملک میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بی آر ایس ملک کے عوام کے لیے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود اس کا بنیادی ایجنڈہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی تمام لیڈروں سے ملاقات ہوگی۔ اگلے سال کرناٹک میں ہونے والے انتخابات کے پس منظر میں وہ کرناٹک میں اپنی پارٹی کا پرچم لہرانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر کمارسوامی نے کہا کہ وہ کرناٹک میں ہونے والے انتخابات میں بی آر ایس کے ساتھ مل کر انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس ایم ایل اے چندرشیکھررراو کے ساتھ ملک بھر کا سفر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی اسکیمات اچھی ہیں وہ چاہتے ہیں کہ اسی طرح کی اسکیمیں پورے ملک میں نافذ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو ایک دوراندیش لیڈر ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ بی آر ایس کامیاب ہو۔

یہ بھی پڑھیں: KCR National Party Launch کے سی آر کی نئی قومی پارٹی ’بھارت راشٹرا سمیتی‘ کا آغاز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.