ETV Bharat / state

تلنگانہ انتخابات بی جے پی اور خاندانی پارٹیوں کے درمیان: جے پی نڈا - BRS and Congress are synonymous

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہے۔

Telangana chief Minister
Telangana chief Minister
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 10:26 AM IST

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ کے انتخابات بی جے پی اور خاندانی جماعتوں کے درمیان ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کے نارائن پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بی جے پی تلنگانہ میں خاندانی حکمرانی کو چیلنج کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ترقی کے لئے وزیراعظم مودی کی جانب سے منطوری فنڈس کا غلط استعمال کیا گیا۔ وزیراعلی چندر شیکھر راو کا خاندان فنڈس کو عوام تک پہنچنے کو یقینی نہیں بنارہا ہے۔

  • This massive turnout during the roadshow in Malkajgiri is indicative of the support that the people of Telangana have extended to BJP.

    While BRS and Congress are synonymous with corruption and false guarantees, it is only BJP, under the leadership of Hon. PM Shri @narendramodipic.twitter.com/e4oFhs6zCA

    — Jagat Prakash Nadda (@JPNadda) November 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر راو زیر قیادت بی آر ایس حکومت ڈیزل اور پٹرول پر ویاٹ میں کمی کرتے ہوئے عوام کو فائدہ پہنچانا نہیں چاہتی۔ اس کے ذریعہ ریاست میں سب سے زیادہ افراط زر ہوگئی ہے۔ انہوں نے ریاست کی حکمراں جماعت بی آر ایس کو ”بھرشٹاچار سمیتی“ قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ کالیشورم پراجکٹ چندر شیکھر راو کے لئے اے ٹی ایم بن گیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے برسراقتدار آنے پر چندر شیکھر راو کی مبینہ رشوت خوری کی تحقیقات کروانے کا وعدہ کیا اور خاطیوں کو جیل بھیجنے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: کانگریس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت، نڈا

انہوں نے دلت بندھو اسکیم میں 30 فیصد کمیشن حاصل کرنے کا بی آر ایس کے ارکان اسمبلی پر الزام لگاتے ہوئے 30نومبر کو 30 فیصد کمیشن والی حکومت کے خاتمہ اور بی جے پی حکومت کے قیام پر زور دیا۔ انہوں نے غریبوں کے لئے ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے میں ناکامی پر بی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دعوی کیا کہ پی ایم آواس یوجنا کے فنڈس استفادہ کنندگان تک نہیں پہنچ پارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ ریاست کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ یہ انتخابات تلنگانہ کے مستقبل کو ظاہر کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.