تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک طالب علم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی ۔لڑکی کے مسئلہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد یہ نوجوان آر جی یوکے ٹی تعلیمی ادارہ کی چھت پر چڑھ گیا اور وہاں سے نیچے کود گیا۔ نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
نوجوان کی پہچان اس ادارہ کے پری یونیورسٹی کورس کے سال اول کے طالب علم 16 سالہ سنجے کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ ضلع نظام آباد کے جکران پلی گاوں کا رہنے والا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اپنے ساتھی سے جھگڑے کے بعد وہ مایوس تھا جس کی وجہ سے اس نے یہ سنگین قدم اُٹھایا۔
ایس پی ششی دھر راجو نے اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو ہراسانی سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔