ETV Bharat / state

بورویل کے گڑھے میں گرنے سے بچے کی موت

تلنگانہ کے ضلع میدک میں بورویل کے گڑھے میں گرنے والے تین سالہ بچے کی موت ہوگئی۔

Boy dies after falling into Borewell pit in telangana
بورویل کے گڑھے میں گرنے والے لڑکے کی موت
author img

By

Published : May 28, 2020, 1:37 PM IST

متوفی کی شناخت سنجے سائی وردھن کے طور پر کی گئی ہے، جو کھلے بورویل کے گڑھے میں گرپڑا تھا۔ گڑھا اس کے دادا کے کھیت میں تھا۔

یہ واقعہ کل شام پیش آیا تھا جس کے ساتھ ہی اس کو بچانے کیلئے این ڈی آر ایف کی جانب سے سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا تھا۔

تاہم جمعرات کی صبح اس بچے کے والدین اور عہدیداروں کی امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ بچے کی لاش 120 فٹ گہرے بورویل کے گڑھے کی 17 فٹ گہرائی میں پائی گئی۔

بچے کی لاش اس کے والدین کے حوالے کردی گئی۔ اس حادثے کے ساتھ ہی پودھین چن پلی علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.