تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے لنگر ہاؤس چوراہے پر 11 جولائی کو ریاستی وزیر تلسانی سرینواس یادو نے پوجا کا اہتمام کیا، جس کے بعد بونال کا جلوس قلعہ گولکنڈہ کے مندر کو روانہ ہوا، اس بونال جلوس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ رواں برس ریاستی حکومت نے بونال تقریبات کے انعقاد کے لیے بڑے پیمانے پر تیاری کی ہے جو 11 جولائی سے شروع ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ میں بونال ایک خالص روایتی ہندو تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، جس میں دیوی مہاکالی کی پوجا کی جاتی ہے۔ تہوار کے پہلے اور آخری دن مہاکالی کی بہت سی علاقائی شکلوں میں سے ایک رینوکا ییلمما کی خصوصی پوجا کی جاتی ہے۔