تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع میں جورالہ ڈیم کے قریب دو خواتین کی لاشیں پائی گئیں۔یہ خواتین سمجھاجاتا ہے کہ کشتی کے الٹ جانے کے سبب غرق ہوگئیں۔یہ واقعہ گزشتہ روز مکتھل ٹاون میں پیش آیا۔
عہدیداروں نے کہا کہ سُمالتا کی لاش ریزروائر کے بیک واٹر لفٹ کنال میں پائی گئی اور پاروتماں کی لاش پروجیکٹ کی گیٹ نمبر ایک کے قریب پائی گئی۔
اطلاعات کے مطابق چار خواتین،دریائے کرشنا میں کشتی کے الٹ جانے کے بعد بہہ گئی تھیں۔ان کا تعلق کرناٹک کے رائچور ضلع سے ہے۔یہ خواتین نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل ٹاون سے ضروری اشیا کی خریداری کے بعد اپنے گاوں کو واپس ہورہی تھیں۔دیگر دو خواتین کی لاشوں کی تلاش کاکام جاری ہے۔