ETV Bharat / state

گاندھی بھون میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد - تلنگانہ کانگریس کمیٹی

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے حیدرآباد میں راہل گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا۔

گاندھی بھون میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد
گاندھی بھون میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 3:39 PM IST

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے اپنے رہنما راہل گاندھی کا یوم پیدائش منایا۔

حیدرآباد میں واقع کانگریس دفتر گاندھی بھون میں اس موقع پر یوتھ کانگریس کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے کہا کہ راہل گاندی نے کہا تھا کہ اس برس کورونا وائرس اور ملک کے نازک حالات اور سرحد پر فوجیوں کی ہلاکتوں کے باعث وہ اپنا جنم دن نہیں منائیں گے۔ مگر تلنگانہ کانگریس نے فیصلہ کیا کہ اس برس جشن کے بجائے غریبوں کی مدد کی جائے۔

اور اسی مقصد سے آج خون کا عطییہ کیمپ منعقد کیا گیا،اور ساتھ میں حاجت مندوں میں اشیائے ضروریہ تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

اتم کمار ریڈی نے کہا کہ نئے بھارت کی تعمیر میں نہرو گاندھی خاندان نے ملک کے لئے کئی قربانیاں دی ہیں۔

اس موقع پر چینی فوج کے ساتھ تصادم میں ویرگتی حاصل کئے بھارتی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی منائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.