رمندیب نابینا ہیں مگر وہ کمپیوٹر چلاتے ہیں، انہوں نے کبھی اپنی معذوری کو اپنے کام میں رکاوٹ نہیں بننے دیا بلکہ تمام در پیش پریشانیوں سے جوجھ کر آج فراٹے کے ساتھ کمپیوٹر چلاتے ہیں اور اسی سے ان کا روزگار بھی وابستہ ہے۔
رمندیب سیٹھی نے کئی مختلف ویب سائٹس اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس بنوائی ہیں۔ ان کے ساتھ ایک ٹیم بھی کام کرتی ہیں اور ملک کی مختلف ریاستوں میں ان کام زوروشور سے جاری ہے۔ حیدرآباد کے مشہور تجارتی مرکز آبڈس میں ان کا دفتر ہے۔ رمندیب سیٹھی کو اپنی تجارت سے ماہانہ تقریباً 70 ہزار سے زائد روپیے کی آمدنی ہوتی ہیں۔
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بی بی اے فرسٹ ایئر کے طالب علم رمندیب سیٹھی پیدائشی نابینا ہیں، ان کی ابتدائی تعلیم عام اسکول اور کالج میں ہوئی۔ 6 سال کی عمر سے ہی کمپیوٹر چلانا شروع کردیا لیکن وہ کمپیوٹر پر بھی منفرد انداز میں کام کرتے ہیں۔ وہ کمپیوٹر کی ساؤنڈ سے اشارہ حاصل کرکے کام کرتے ہیں۔
رمندیب سیٹھی نے اسکول اور کالج کی تعلیم نابینا اسکول میں حاصل نہیں کی بلکہ عام طلبہ کے ساتھ تعلیم حاصل کی، جس کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
نابینا کوٹہ میں ان کو ماسٹرز کی سیٹ مل رہی تھی، لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے جنرل سیٹ سے تعلیم حاصل کرنے کی ٹھانی اور ان کے اس فیصلے کا ان کے اہل خانہ نے بھی ساتھ دیا۔
مزید پڑھیں:
تقسیم امداد معاملہ: کانگریس عدالت سےرجوع
رمندیب سیٹھی کہتے ہیں 'معذور ہونے پر خود کو کمزور نہ سمجھیں، کوشش کرتے رہیں تو ایک دن کامیابی ضرور ملے گی۔ انہوں نے اپنے والدین اور بھائی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کو اس مقام تک پہنچانے کے لیے ان کی ہر ممکن مدد کی۔