ETV Bharat / state

Telangana Assembly Elections تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی تیاریاں شروع - تلنگانہ میں بی جے پی کی رتھ یاترا

تلنگانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی تیاریاں شروع ہو گئیں ہے۔ پارٹی کو عوام کے درمیان جانے کے لئے رتھ یاترا کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس یاترا میں پارٹی کے اہم لیڈروں کو ترجیح دی جائے گی۔ BJP Rath Yatra in Telangana

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی تیاریاں شروع

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 1:48 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں بی جے پی نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ انتخابات کے لیے کم وقت کے پیش نظر پارٹی کو عوام کے درمیان جانے کے لئے رتھ یاترا کا سہارا لیا جائے گا جس کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ آنے والے 9 ماہ کو تین مرحلوں میں تقسیم کرتے ہوئے یہ رتھ یاترا کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ریاست میں پارلیمانی حلقوں کی بنیاد پر یہ رتھ یاترا نکالی جائے گی اور تمام لوک سبھا حلقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ تمام پارلیمانی حلقوں میں بی جے پی جماعت کے لیڈروں کے دورہ کو یقینی بنانے کیلئے پانچ بسوں کو تیار رکھا جائے گا۔ بی جے پی کے ریاستی صدربنڈی سنجے کے دورہ کیلئے خصوصی بس تیار کی جارہی ہے۔ اس یاترا میں پارٹی کے اہم لیڈروں کو ترجیح دی جائے گی۔

چار گاڑیوں میں ان چار پارلیمانی حلقوں کے اہم لیڈران ہوں گے۔ان کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا کے لکشمن، مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی، بی جے پی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا، حضورآباد کے بی جے پی کے رکن اسمبلی ای راجندر،سینئر لیڈرکونڈاوشویشور اور دیگر بھی ہوں گے۔ رتھ یاترا کو مرحلہ وار طورپر منعقد کرنے کا منصوبہ تیار کیاجارہا ہے۔تمام لوک سبھا حلقوں کا پانچ گاڑیوں کے ذریعہ مکمل طورپر احاطہ کیاجائے گا۔مرحلہ وار طورپر پانچ گاڑیاں ان حلقوں کا دورہ کریں گی۔بنڈی سنجے کے بشمول دیگر لیڈروں کے دورہ کے لئے ایکشن پلان تیارکیاجارہا ہے۔اس رتھ یاترا کے ذریعہ پارٹی کے استحکام کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے پروگراموں پر عمل کا جائزہ لیاجائے گا، ساتھ ہی ریاستی حکومت کی ناکامیوں اور مخالف عوام رویہ کو بھی اجاگر کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Ex Odisha CM Joins BRS اڈیشہ کے سابق وزیر اعلیٰ گریدھر گمانگ بی آر ایس میں شامل

یو ین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.