ETV Bharat / state

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں بی جے پی کارکن گرفتار

بی جے پی کے رہنماؤں نے کورٹلہ بلدی دفترکے محاصرہ کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورٹلہ میں کئی برسوں سے عوامی مسائل ہیں۔ احتجاجیوں نے سڑکوں کو بہتر بنانے اور 100 بستروں کے اسپتال کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 6:52 PM IST

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں بی جے پی کارکن گرفتار
تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں بی جے پی کارکن گرفتار

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پولیس نے بی جے پی کے لیڈروں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ افراد کورٹلہ، مٹ پلی ٹاونس میں مقامی مسائل کے حل میں ناکامی کا حکومت پر الزام لگاتے ہوئے احتجاج کررہے تھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے اس خصوص میں کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔ زعفرانی جماعت کے لیڈروں بے کورٹلہ بلدی دفتر کے محاصرہ کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورٹلہ میں کئی برسوں سے عوامی مسائل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ان مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں ہے اسی لئے ان مسائل کو نظرانداز کیاجارہا ہے۔

احتجاجیوں نے سڑکوں کو بہتر بنانے اور 100 بستروں کے اسپتال کے قیام کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اہلیت رکھنے والوں کو آسرا وظیفہ، بیوگان کا وظیفہ، بیڑی ورکرس اور بنکروں کو وظائف کی فراہمی پر بھی زوردیا۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ دلت بندھو اور بی سی بندھو اسکیمات پر تمام کے لئے عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مسائل کی نشاندہی اور احتجاج پر پولیس کی جانب سے گرفتار کروانا مناسب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدرآباد: سکریٹریٹ کی مساجد کا سنگ بنیاد جلد

انہوں نے کہاکہ ریاست کے نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں۔ان کوروزگار فراہم کرنے کے لئے سرکاری ملازمتوں پر تقرری کیلئے اعلامیہ جاری کیاجائے۔ساتھ ہی تمام بے روزگاروں کو بے روزگاری الاونس فراہم کیاجائے۔دلت بندھو اسکیم پر صرف حضورآباد میں ہی نہیں بلکہ ریاست بھر میں عمل کیاجائے۔بی جے پی لیڈروں نے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ان کارکنوں نے پولیس اسٹیشن کے سامنے نعرے بازی کی بھی اور پولیس کے رویہ کی مذمت کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.