ETV Bharat / state

ہریش راؤ کا بائیکاٹ کرنے پر بی جے پی کارکن گرفتار - اردو نیوزمیدک

میدک ضلع کے نرساپور میں بی جے پی کے کارکنوں نے ضلع کے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے دورہ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے حصہ کے طور پر زعفرانی جماعت کے کارکن سڑک پر بیٹھ گئے اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ہریش راو کا بائیکاٹ کرنےپر، بی جے پی کارکن گرفتار

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 1:30 PM IST

تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راؤ کے دورہ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے بی جے پی کے کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میدک ضلع کے نرساپور میں ان بی جے پی کے کارکنوں نے ضلع کے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے دورہ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے حصہ کے طور پر زعفرانی جماعت کے کارکن سڑک پر بیٹھ گئے اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس نے ان کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

وزیر موصوف کے دورہ کے موقع پر احتیاطی اقدام کے طور پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتار شدگان میں نرساپور حلقہ کے بی جے پی انچارج گوپی اور دیگر کارکن شامل ہیں۔ ان کارکنوں نے رائتو بندھو اسکیم کی مالی مدد کسانوں کو فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر دہلی سے حیدرآباد روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.