ETV Bharat / state

'جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کرے گی اپنی طاقت کا مظاہرہ' - BJP

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ و بی جے پی کے سینیئر رہنما کشن ریڈی نے کہا ہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کے انتخابات میں ان کی پارٹی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

author img

By

Published : Oct 4, 2020, 12:58 PM IST

کشن ریڈی نے حیدرآباد میں عنبرپیٹ کے بھرت پور علاقہ کا دورہ کیا جہاں بی جے پی کے ضلع صدر گوتم راو نے اپنی ذمہ داری سنبھالی۔

ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ کے چندر شیکھر راو کی زیر قیادت ریاستی حکومت سے لوگ ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر خاندان سے تلنگانہ کو اور اویسی خاندان سے حیدرآباد کو پاک کیا جائے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آرایس اس طرح کا رویہ اختیار کررہی ہے جیسے ریاست میں کسی اور پارٹی کا وجود ہی نہیں ہے۔

کشن ریڈی نے مزید کہا کہ بی جے پی جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ تلنگانہ کے تعلق سے عوام کے خواب پورے نہیں ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.