حیدرآباد میں آج بی جے پی کے رکن کونسل رامچندر راؤ نے سیف آباد پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کے سی آر اور چیف سکریٹری کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی خواہش کی۔
بی جے پی نے سکریٹریٹ میں نلاپوچما مندر کو مبینہ طور پر منہدم کرنے کےلیے وزیراعلیٰ اور چیف سکریٹری کو راست ذمہ دار ٹھہرایا اور ان دونوں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایم ایل سی رامچندر نے پارٹی ترجمان این وی سبھاش اور سٹی جنرل سکریٹری رام کرشنا کے ہمراہ سیف آباد پولیس اسٹیشن پہنچ کر کے سی آر اور سومیش کمار کے خلاف شکایت درج کرائی۔
انہوں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے دیئے گئے بیان جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ انہدامی کاروائی کے دوران ڈھانچہ پر ملبہ گرنے کی وجہ سے مندر کو نقصان پہنچا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ دن قبل سکریٹریٹ میں انہدامی کاروائی کے دوران دو مساجد اور ایک مندر کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد کے سی آر نے اعلان کیا کہ دو مساجد اور مندر کی نئی تعمیر کی جائے گی۔