ETV Bharat / state

تلنگانہ میں وہ بی جے پی لیڈر جس نے کے سی آر اور ریونت ریڈی دونوں کو شکست دی - تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے تاریخی جیت درج کی ہے۔ لیکن یہاں کا ایک حلقہ عوام میں موضوع بحث بن گیا ہے۔ کاماریڈی حلقہ سے بی جے پی امیدوار وینکٹا رمنا ریڈی نے سابق وزیراعلیٰ کے سی آر اور کانگریس سے وزیراعلیٰ کے ممکنہ امیدوار ریونت ریڈی کو شکست دے دی۔ Telangana Assembly Election 2023

BJP Venkata Ramana Reddy defeats KCR and Revanth Reddy from Kamareddy seat
تلنگانہ میں وہ بی جے پی لیڈر جس نے کے سی آر اور ریونت ریڈی دونوں کو شکست دی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 9:54 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ چندر شیکھر راؤ اب سابق چیف منسٹر کے طور پر جانے جائیں گے۔ لیکن کے سی آر اس الیکشن میں دو سیٹوں سے الیکشن لڑ رہے تھے، جس میں کاماریڈی حلقہ زیادہ زیر بحث ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں سے کانگریس پارٹی نے وزیر اعلیٰ کے ممکنہ امیدوار اور ریاستی کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی بھی لڑ رہے تھے۔

  • #WATCH | Kamareddy: Union Minister G Kishan Reddy and Telangana BJP president says, " BJP did well in Telangana, we got a good percentage of vote...we got 8 seats this time. In Kamareddy, BJP candidate Venkata Ramana Reddy did very well, he defeated KCR and Revanth Reddy"… pic.twitter.com/QPIZjqTi9s

    — ANI (@ANI) December 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

لیکن یہ دونوں تجربہ کار لیڈر کاماریڈی حلقہ میں بی جے پی امیدوار وینکٹا رمنا ریڈی سے ہار گئے۔ وینکٹا رمنا نے چندر شیکھر راؤ کو 6741 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔بی جے پی امیدوار نے 66,652 ووٹ حاصل کیے جب کہ کے سی آر کو 59,911 ووٹ اور ریونتھ ریڈی کو 54916 ووٹ ملے۔ صبح سے گنتی شروع ہونے کے بعد سے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے گئے۔ ابتدا میں بی جے پی امیدوار نے برتری حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ریونت ریڈی آگے رہے۔ کے سی آر بھی کچھ راؤنڈ میں آگے تھے۔ لیکن جب ووٹوں کی گنتی ختم ہوئی تو بی جے پی کے وینکٹا رمنا ریڈی ڈرامائی انداز میں جیت گئے۔

وینکٹا رمنا ریڈی کو یہاں کا مقامی لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ کے سی آر کا تعلق ضلع میدک سے ہے، ریونت ریڈی محبوب نگر ضلع سے ہیں۔ تاہم کے سی آر اور ریونتھ ریڈی دونوں نے بالترتیب اپنے آبائی حلقوں گجویل اور کوڈنگل سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جہاں کے سی آر مسلسل تیسری بار گجویل سے منتخب ہوئے جبکہ ریونتھ ریڈی کوڑنگل سے جیت گئے۔ سال 2018 میں انہیں اس سیٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ کانگریس تلنگانہ میں حکومت بنانے کے لیے تیار ہے اور اسے 119 رکنی اسمبلی میں 64 نشستیں حاصل ہونے کا امکان ہے۔ بی آر ایس 39 اور بی جے پی آٹھ جبکہ ایم آئی ایم 7 سیٹیں جیتنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.