ریاست تلنگانہ کے دارلحکو مت حیدرآباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام حالات حاضرہ سے متعلق ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کل ہند مجلس اتحاد السملمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ گجرات فسادات کے متعلق بی بی سی کے ایک ویڈیو میں فسادات کا ذکر گیا۔ جس پر بی جے پی حکومت نے بی بی سی کے اس ویڈیو پر پابندی لگا دی، یوٹیوب فیس بک دیگر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ Owaisi urges Centre to ban movie on Godse
بیرسٹر اویسی نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے پر فلم بنائی جارہی ہے اس پر پابندی عائد کی جائے، انہوں نے کہا کہ گجرات میں جو فسادات ہوئے اس کے ذمہ دار آخر کون ہے؟ اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس فساد میں کانگریس کے رکن پارلیمان قتل ہوتا ہے تاہم کانگریس کے کوئی رہنما آج تک ان کے گھر پر نہیں گئے۔
مزید پڑھیں:Hijab Wearing Girl Will Become PM ایک دن حجاب پہننے والی لڑکی بھارت کی وزیر اعظم بنے گی، اویسی