ETV Bharat / state

تلنگانہ کے منچریال ضلع میں بی جے پی کا احتجاج - تلنگانہ کی خبریں

غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع منچریال میں کلکٹریٹ کے سامنے بی جے پی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

تلنگانہ کے منچریال ضلع میں بی جے پی کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 7:55 PM IST

بی جے پی کارکنوں نے تلنگانہ کےمنچریال ضلع میں غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

اس احتجاج میں مقامی افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان بحث وتکرار اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ احتجاج سے قبل یہ رہنما ریلی کی شکل میں آئی بی چوراہے سے کلکٹریٹ تک پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:Sajjanar IPS: سائبرآباد پولیس کمشنر سجنار کا تبادلہ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلکٹر ان کے پاس پہنچ کر ان کے میمورنڈم کو وصول کریں۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں جن افراد کو اراضی کے پٹہ جات فراہم کئے گئے تھے ان کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کئے جائیں۔

ان مظاہرین نے کلکٹریٹ کے گیٹ کے قریب دھرنا دیتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ کلکٹر کے باہر نہ آنے پر ان احتجاجیوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ان کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر کچھ دیر کے لیے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.