ETV Bharat / state

Telangana Assembly Election جے پی نڈا آج تلنگانہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

ریاست تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا آج نگر کرنول میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ JP Nadda to address public meeting

جے پی نڈا آج تلنگانہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 12:57 PM IST

حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اتوار کو تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے نگرکرنول میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس دوران نڈا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی کامیابیوں کی وضاحت کریں گے۔ بی جے پی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نو سنکلپ سبھا کے نام سے ہونے والی میٹنگ میں جے پی نڈا بی آر ایس (بھارت راشٹرا سمیتی) حکومت کی ناکامیوں پر بھی بات کریں گے۔

پریس ریلیز کے مطابق حیدرآباد سے تقریباً 140 کلومیٹر دور ناگرکرنول میں جلسہ عام کے علاوہ نڈا بی جے پی کے سمپرک سے سمرتھن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر حیدرآباد میں مشہور سیاسی تجزیہ کار کے ناگیشور اور پدم شری ایوارڈ یافتہ آنند شنکر سے ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سال کے آخر میں تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لیے بی جے پی آنے والے مہینوں میں ریاست میں کئی عوامی جلسے کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس میں پارٹی کے اعلیٰ قائدین بشمول وزیر اعظم مودی شرکت کریں گے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 15 جون کو کھمم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے والے تھے، لیکن اس تقریب کو ملتوی کرنا پڑا کیونکہ وہ اس وقت طوفان بیپرجوئے کے ردعمل کی نگرانی میں مصروف تھے۔

مزید پڑھیں: Telangana Assembly Election 2023 آئندہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، اسد الدین اویسی

قبل ازیں جے پی نڈا عوامی رابطہ مہم کے تحت جھارکھنڈ کے گریڈیہ پہنچے، جہاں انہوں نے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے پی ایم مودی کی کافی تعریف کی۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم کے لیے قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے پر کانگریس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس دوران جے پی نڈا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کی تصویر اور تقدیر بدلنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 21 جون ایک تاریخی دن تھا جب بھارت کے وزیر اعظم نیویارک میں بین الاقوامی یوگا دن منانے کے لیے پوری دنیا کی قیادت کر رہے تھے۔ دنیا مودی کی تعریف کر رہی ہے لیکن کانگریسی بھائیوں نے انہیں سانپ بچھو جیسے الفاظ سے مخاطب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.