ETV Bharat / state

امت شاہ اور دیگر کو باہری کہنا درست: نصرت جہاں

ٹی ایم سی رہنما و رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کہا کہ 'دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کا بنگال کی عوام سے کوئی لینا دینا نہیں۔ وہ صرف سیاست کے لئے ہی بنگال آتے ہیں اور گھوم پھر کر چلے جاتے ہیں۔'

امیت شاہ اور دیگر کو باہری کہنا درست: نصرت جہاں

author img

By

Published : Dec 22, 2020, 12:40 PM IST

رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کہا کہ بیرونی رہنماؤں کو باہر والا کہنے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن نصرت جہاں نے وزیر داخلہ امت شاہ پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کو بنگال کے عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ صرف سیاست کے لئے ہی بنگال آتے ہیں اور گھوم پھر کر چلے جاتے ہیں۔ ان کے لئے یہ ایک تفریح گاہ بن چکا اور سچ بو لنے کے لیے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کہا کہ بیرونی رہنماؤں کو باہر والا کہنے میں کسی کو اعتراض کیوں ہے۔ یہ کوئی غلط بات نہیں ہے۔ بنگال کے لوگوں کے ساتھ بیرونی ریاستوں میں کیا ہوتا ہے یہ سب کو معلوم ہے۔

اترپردیش، گجرات، ہریانہ، راجستھان سمیت دیگر ریاستوں میں بنگال کے لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے، ہم سب کو معلوم ہے۔ اسمبلی انتخابات کے مدنظر بنگال کے لوگوں کے ساتھ اتنی محبت دکھائی جارہی ہے اور یہ سب اچھی طرح جانتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ بیان بازی اور تنقید کرنے کا حق صرف بی جے پی کے رہنماؤں کو ہے۔ ہم کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں۔ ہم جب کچھ کہتے ہیں تو میڈیا کو ہماری بات ناگوار گزرتی ہے۔

رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کہا کہ 'میں ایک بار پھر کہہ رہی ہوں کہ آپ باہری ہیں اور رہیں گے۔ اس پر سوال اٹھانے کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے۔ آپ لوگ آتے ہیں گھومتے پھرتے ہیں اور سرخیوں میں آنے کے لئے کسی کے گھر میں کھانا کھاتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:ترنمول کانگریس، کورونا میں مبتلا: ادھیر رنجن چودھری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.