جیول ڈیوس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع سدی پیٹ میں گذشتہ روز پیش آئے واقعہ کی تفصیلات سے واقف کرایا۔
ضلع سدی پیٹ کے دوباک اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار کے رشتہ دار کے مکان پر چھاپہ مارتے ہوئے پولیس نے 18.67لاکھ روپے رقم ضبط کی تھی۔
کمشنر پولیس نے کہا کہ پہلے سے ملی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے یہ چھاپہ مارا تھااور عہدیداروں نے اس چھاپہ کا پنچنامہ بھی کیا تھا۔بی جے پی کے امیدوار کے رشتہ دار کے مکان سے رقم کی ضبطی کے بعد اگزیکیٹیو مجسٹریٹ کے گھر سے باہر نکلنے کے دوران بی جے پی کے امیدوار وہاں پہنچے اور بعض افراد پر حملہ کرتے ہوئے ضبط کی گئی رقم کو چھین لیا۔
انہوں نے کہاکہ پولیس نے بھاری رقم ضبط کی ہے۔اس سلسلہ میں 27افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔ویڈیو فوٹیج کے ذریعہ ملزمین کی شناخت کی گئی ہے۔کمشنر پولیس نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کے ساتھ کسی بھی نامناسب سلوک کی تردید کی اور کہا کہ سدی پیٹ نہ آنے کی ان سے پہلے ہی خواہش کی گئی تھی۔انہوں نے دوباک میں انتخابی مہم کے لئے جانے کے دوران کسی کو بھی روکنے کی بھی تردید کی۔