تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے معاملہ میں ریاست سے ناانصافی کی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی میں 299 ٹی ایم سی پانی کے لیے مضبوطی سے دلائل پیش نہیں کئے گئے تھے۔سنجے جو اپنی یاترا کو آٹھویں دن جاری رکھے ہوئے ہیں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم مودی سےملاقات کی تاکہ ان کو گمراہ کیا جاسکے۔ یہ بتانے کے لیے ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس، بی جے پی کی دوست ہے۔
یہ بھی پڑھیں:KCR MEETS MODI: آئی پی ایس کیڈر میں اضافہ اور امداد کی درخواست
انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی کی ٹی آرایس سے کوئی مفاہمت نہیں ہے جب کہ ٹی آر ایس کی کانگریس کے ساتھ دوستی ہے۔ بنڈی سنجے جنہوں نے گزشتہ ہفتہ حیدرآباد سے یاترا کی شروعات کی تھی آج 8ویں دن وقارآباد کے ڈینٹل اسپتال سے اس کی شروعات کی۔
اس یاترا میں آج مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ دیویندرفڈنویس نے بھی شرکت کی۔بنڈی سنجے کا ماننا ہے کہ اس یاترا کا اہم مقصد عوام میں بھروسہ پیدا کرنا اور ٹی آرایس حکومت کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔ اس یاترا کے دورا ن بنڈی سنجے مختلف مقامات پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کررہے ہیں۔
یو این آئی