ETV Bharat / state

BJP Minister on Telangana Assembly Election: تلنگانہ میں آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ - مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے بھی حیدرآباد میں بی جے پی کے نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ تلنگانہ کے عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ ایسے میں اگلی حکومت بی جے پی کی بننے والی ہے۔ BJP National Executive Meeting in Hyderabad

BJP Minister on Telangana Assembly Election
مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 1:03 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں بی جے پی کی دو روزہ نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی سے لے کر وزیر داخلہ امت شاہ تک اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کابینہ وزیر شریک ہوئے تھے۔ اس دوران خاص طور پر تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کی باتیں کی گئی۔ تمام بی جے پی لیڈران نے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بتایا۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے وزیر اجے بھٹ کے ساتھ خصوصی بات چیت کی جس میں انہوں نے تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت کی تشکیل کے بارے میں بات کی۔ BJP Claims Victory in Telangana Assembly Elections

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے بتایا کہ انہوں نے خود تلنگانہ کے کچھ اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا۔ وہاں عوام موجودہ حکومت (ٹی آر ایس) کے خلاف ہے۔ لوگ اس سے تنگ آچکے ہیں۔ اگلی حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی کی بننے والی ہے۔ عوام کا جوش و خروش دیکھ کر ایسا ہی لگتا ہے۔

تلنگانہ میں ترقی اور چیلنجز کے سوال پر اجے بھٹ نے کہا کہ بہت بڑے چیلنجز ہیں۔ جب حکومت ایک بار عوام کا اعتماد کھو دیتی ہے تو وہ اعتماد نہیں بنا سکتی۔ سیاست میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ ایسے میں اس حکومت کے پر بدعنوانی کے جو الزامات لگے ہیں اس سے انہوں نے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے اور حکومت عوام کے ذہنوں سے اتر چکی ہے۔ آنے والے 2023 اسمبلی الیکشن کے لیے بی جے پی کی تیاری بہت اچھی ہے۔ وہ خود بھی لوگوں کی تیاری دیکھ کر حیران ہیں۔ تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔

2023 اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی پوزیشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اجے بھٹ نے کہا کہ بی جے پی نے ملک میں صفر سے شروعات کی تھی۔ قربانی اور محنت کی وجہ سے بی جے پی دنیا کی نمبر ایک پارٹی ہے۔ کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں کانگریس صفر ہوگئی ہے۔ عوام کانگریس کی بدعنوانی سے آزاد ہونا چاہتے ہیں۔ ایسے میں عوام خود ہی کانگریس کو چھوڑ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.