ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک جوڑا ہلاک ہوگیا جبکہ ان کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ یہ حادثہ ضلع کے دامیرو منڈل میں پیر کی صبح اُس وقت پیش آیا جب اس جوڑے کی بائیک، دوسری بائیک سے متصادم ہوگئی۔
مہلوکین کی شناخت ضلع ملگ کے یاپالاگڈہ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ سرینواس اور 35 سالہ ممتا کے طورپر کی گئی ہے۔ یہ دونوں اپنی بیٹی کے ساتھ بائیک پر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی بائیک سے ان کی بائیک متصادم ہوگئی۔
یہ ٹکر اتنی خطرناک تھی کہ یہ جوڑا گاڑی سے نیچے گر کر ہلاک ہوگیا جبکہ ان کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں کورونا کے 1873 نئے کیسز
اطلاع ملتے ہی موقع واردات پر پہنچی پولیس نے زخمی لڑکی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔