شہر میں مختلف احتجاجی پروگراموں میں شرکت کیلئے آئے آزاد اور ان کے ساتھیوں کو حیدرآباد پہنچتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا اور کئی گھنٹے سڑکوں پر گھماتی رہی اور ان کو مختلف پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کیا جاتا رہا۔ رات دیر گئے پولیس سیکیورٹی میں انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ایئرپورٹ روانہ کردیا گیا۔
آزاد کو اتوار کے روز مہدی پٹنم میں واقع کرسٹل گارڈن میں شرکت کرنا تھی جس کی پہلے ہی اجازت لی گئی تھی تاہم عین موقع پر اس پروگرام کو منسوخ کردیا گیا جس پر بھیم آرمی کے کارکنوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔