ETV Bharat / state

Bhatti Vikramarka on Padyatra: بھٹی وکرمارکا 25 مارچ سے دوبارہ پدیاترا شروع کریں گے - کھمم میں تمام اسمبلی حلقہ جات کا پد یاترا سے احاطہ کا فیصلہ

بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ ریاست گیر سطح پر پد یاترا کرکے عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے اور حکومت کی ناکامیوں سے عوام کو واقف کرانے کا منصوبہ ہے۔ Telangana Congress Leader on Padyatra

بھٹی وکرمارکا 25 مارچ سے دوبارہ پدیاترا شروع کریں گے

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 9:24 PM IST

سی ایل پی رہنما بھٹی وکرمارکا 25 مارچ سے اپنی پد یاترا کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ بھٹی وکرمارکا نے عوامی مسائل پر کھمم میں تمام اسمبلی حلقہ جات کا پد یاترا سے احاطہ کا فیصلہ کیا ہے۔ Bhatti Vikramarka on Padyatra

پہلے مرحلہ کی پد یاترا میں اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوا جس کے سبب پد یاترا کو روکنا پڑا۔ 25 مارچ سے دوبارہ پد یاترا شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Minister KTR America Tour: تلنگانہ کے آئی ٹی وزیر کے ٹی آر امریکہ روانہ

بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کا موقف مستحکم ہے اور آئندہ انتخابات میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کانگریس اور عوام سونیا اور راہول گاندھی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں۔ بی جے پی رہنما کے بیانات پر تنقید کرکے انہوں نے کہا کہ بنڈی سنجے اور رگھونندن راؤ تلنگانہ کی صورتحال پر گمراہ کن دعوے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کا دوسرا نام بھٹی اور بھٹی کا دوسرا نام کانگریس ہے۔ دوسروں کی طرح وفاداری بدلنا میرا شیوہ نہیں۔ بھٹی نے کہا کہ پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد آئندہ حکمت عملی طئے کی جائے گی۔ سی ایل پی عہدہ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ریاست گیر دورہ مکمل کرلیا تھا ، اب موجودہ حالات میں دوبارہ پد یاترا کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.