ETV Bharat / state

BRS Rally in Khammam تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بی آر ایس کا جلسہ

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ٹی آر ایس کی بی آر ایس میں تبدیلی کے بعد پہلی مرتبہ جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں وزیراعلی کے سی آر قومی سیاست کو سمت دکھائیں گے۔ Bharat Rashtra Samithi rally

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 2:04 PM IST

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں بی آر ایس کا جلسہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے کہا کہ ضلع کھمم میں بی آر ایس کے جلسہ کے ذریعہ وزیراعلی کے چندر شیکھرراو قومی سیاست کو نئی سمت دکھائیں گے۔ ٹی آر ایس کی بی آر ایس میں تبدیلی کے بعد پہلی مرتبہ یہ جلسہ منعقد کیا جارہا ہے جس کے ذریعہ وزیراعلی قومی سیاست کے مشن کی شروعات کرنے جارہے ہیں۔ وزیر صحت نے اس جلسہ کے انتظامات کا وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار اور ایم ایل سی ٹی ناگیشور راو کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچ کر جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی نظریں کھمم پر ہیں، اس سے ملک کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس تمام ریاستوں میں مقابلہ کرے گی۔وزیر موصوف نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر 3 ایسے قانون لانے پر تنقید کی جو کسانوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کسی بھی طبقہ کی بہتری کے اقدامات نہیں کر رہی ہے، متبادل طاقت کے طور پر کانگریس پر عوام کا اعتماد کم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی بیشتر اسکیمات ملک کے لئے ایک مثال بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی لیڈران قومی سیاست میں ایک نیا باب لکھنے کے لئے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے ذریعہ شروع کی گئی بی آر ایس پارٹی کی حمایت کررہے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کو کل کھمم میں ہونے والے ایک بہت بڑے جلسہ عام کے پلیٹ فارم کے طور پر دکھایا جائے گا۔ چندرشیکھر راو کی دعوت پر تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اس جلسہ میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Andhra Pradesh 2024 Election بی آر ایس آندھرا پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں تمام نشستوں پر مقابلہ کرے گی

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال، کیرل کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اور سی پی آئی کے قومی رہنما کے راجہ اس جلسہ میں شرکت کریں گے۔قومی لیڈران، وی وی آئی پیز اور بی آر ایس لیڈران اور کارکنان بڑی تعداد میں جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ اس لیے 4 ہزار سے زائد پولیس ملازمین کے ساتھ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہے ہیں۔ وی آئی پیز کو خصوصی پاس فراہم کیے جائیں گے۔ جلسہ گاہ کے 500 میٹر کے اندر تقریباً 480 ایکڑ رقبہ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ہر گاڑی کے لیے ایک کیو آرکوڈ جاری کیا جائے گا۔ پولیس کی مدد کے لیے والنٹرس تعینات کیے گئے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.